ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی:غازی پور ضلع پنچایت ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کراری شکست

یوپی:غازی پور ضلع پنچایت ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کراری شکست

Tue, 04 Jul 2017 21:43:58  SO Admin   S.O. News Service

غازی پور،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ضلع پنچایت ممبر کے عہدے کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج پیر کو آئے، جو بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی کے حق میں رہے۔قاسم آباد میں بی جے پی چوتھے نمبر پر تو کرڈا میں تیسرے نمبر پر رہی۔ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے مطابق،قاسم آباد ضلع پنچایت سیٹ پر بی ایس پی امیدوار ریتا دیوی اور کرڈا ضلع پنچایت سیٹ پر ایس پی امیدوار لال بہادر یادو کی جیت ہوئی۔ان دونوں سیٹوں پر بی جے پی کو کراری شکست ملی۔
قاسم آباد علاقے میں بی ایس پی کی ریٹا دیوی کو 7124اور بھاسپا کی شیلا دیوی کو 3076ووٹ ملے۔وہیں سی پی ایم اور ایس پی اتحاد کی امیدوار پشپا دیوی کو 2522مت اور بی جے پی کی گڑیا پاسی کو 1524ووٹ ملے۔اس طرح بی ایس پی امیدوار ریٹا دیوی نے بھاسپا امیدوار شیلا دیوی کو 4048ووٹوں سے شکست دے دی۔
کرڈا ضلع پنچایت علاقے میں ایس پی کے امیدوار لال بہادر یادو کو 5267مت، بی ایس پی کے ہیرالال چکرورتی کو 3662مت، بی جے پی کے جے پرکاش بد کو 2848مت، اجے کشواہا کو 1096مت، ستیہ دیو یادو کو 84ووٹ اور شوپوجن عرف پاچو کو 72ووٹ ملے۔اس طرح ایس پی امیدوار لال بہادر یادو نے بی ایس پی کے ہیرالال چکرورتی کو 1605ووٹوں سے شکست دے دی۔
ادھر گرام کھجا میں گرام پردھان عہدے پر رماکانت پانڈے 68ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔انتخابات کے نتائج جہاں ایس پی اور بی ایس پی کے لئے راحت لے کر آئے، وہیں ریاست میں حکمران بی جے پی کے لئے ضلع پنچایت ضمنی انتخابات میں کراری شکست پارٹی کے لئے تشویش کا سبب بن گئی ہے۔
 


Share: